مانیٹرنگ ڈیسک
پاکستان میں ٹرک آرٹ ایک منفرد کام ہے جس کاثانی نہیں اور یہاں کے ڈرائیور اپنے ٹرک کودلہن کی طرح سجا کر شاہراہوں پر دوڑاتے ہیں جس کو ہر ایک دلچسپی سے دیکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ جرمن کے سفیر مارٹن کوبلر کوبھی یہ آرٹ بہت پسندآیا اور اس نے اپنے لیے حکومت سے ویسپا ایکسپورٹ کرنے کااجازت نامہ حاصل کیا اور اسے ایک کاریگر کے کے پاس لے گیا
سفیر نے کاریگر کو کہا اسے ٹرک آرٹ سے سجادو جس پر کام کاجاری ہے انہوں نے اسکی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ اس خوبصورت پرزوں کو دیکھیں جن سے میرا ویسپا تیار ہو رہا۔ گزشتہ ماہ مجھے ویسپا برآمد کرنے کا اجازت نامہ ملا گیا تو سوچا کیوں نہ اس پہ ٹرک آرٹ کروائی جائے؟ پہلے سے ہی پسند آنے لگا ہے۔ آپ لوگوں کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔