اسلام آباد : ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کردیا بولے نمبر گیم پورے ہیں تمام معاملات طے ہوچکے ہیں ۔ عمران خان کو اگر احتساب کا بہت شوق ہے تو چیئرمین نیب خود ہی لگ جائیں ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا مشیر برائے احتساب ملک سے فرار ہوچکا ہے۔ پی ٹی آئی کی کرپشن جلد عوام کے سامنے آئے گی، وزیراعظم کو چیئرمین نیب بننے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے نمبر گیم پورے ہونے کا بھی دعوٰی کیا بولے ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے، تحریک عدم اعتماد آئینی عمل ہے جس میں مداخلت ہوگی تو خرابیاں پیدا ہوں گی۔
لیگی رہنما نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں نمبر گیم پورے ہونے اور متوقع مداخلت پر سخت ردعمل کے خدشے کا اظہار بھی کردیاکہتے ہیں آئینی عمل میں رکاوٹ برادشت نہیں کی جائے گی۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر نے سینیٹ انتخابات میں پیسوں کے استعمال کا بھی دعوٰی کیا