ورلڈ کپ کیلئے بیسٹ ٹیم سلیکٹ کرینگے ،سرفراز احمد
ویب ڈیسک
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کرکٹ مقابلے کیلئے بیسٹ ٹیم سلیکٹ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے ورلڈ کپ جیت کر لائے
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ورلڈ کپ کا اسکواڈ تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد تشکیل دیا جائیگا
سرفرازنے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلے کے دوران آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،انڈیا اور پاکستان ٹاپ ٹیمیں بن کر سامنے آسکتی ہیں
انہوںنے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچ کے دوران پاکستان ٹیم آرمی کیپ پہنے گی
سرفراز نے کہا کہ مقابلے کے دورا ن کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں متبادل کھلاڑی بھی موجود ہونگے