ویب ڈیسک
ہمارے معاشرے کاالمیہ کہ نوجوان ہمیشہ صرف خواب دیکھتے ہیں لیکن عملی کام نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ ایک سرکاری ملازمت کیلئے کہ ہزاروں نوجوان لائن میں کھڑے ہوتے ہیں
پنجاب کے علاقے سیالکوٹ کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والا مبشر شاید واحد آدمی نہیں جو اتنے پیسے کمارہا ہے لیکن وہ ان سب سے مختلف ہے جو کہتے ہیں کہ ہمیں کیا کام کرنا چاہیے
دیہی کھانے بنانے کے طریقوں کے ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنیوالے مبشر کے سبکرائبر دس لاکھ سے بڑھ گئے ہیں وہ کچھ نہیں کرتا بس ایک دیہی علاقے میں روایتی دیہی طریقے کوئی بھی ڈش پکا کر لوگوں کو بتادیتا ہے کہ یہ کیسے بنتا ہے
ایک دلچسپ بات مبشر نے خود بتائی کہ اس کے علاقے میں انٹر نیٹ کی سہولت بھی موجود نہیں وہ ویڈیو بنا کر قریب کے علاقے میں جاکر اسے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرتا ہے
دس لاکھ کے فگر کو پہنچنے پر یوٹیوب نے اسے گولڈن بٹن بھی دیا تھا
مبشر کہتا ہے کہ ایسے نہیں ہوا کہ وہ ایک دم پیسے کمانے لگا پہلے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد دس سے پندرہ اور کبھی پچیس تک ویوز ہوتے تھے
مبشر کے بقول اس کام سے پہلے وہ ایک فٹبال بنانے والے کمپنی میں پروڈکشن منیجر تھا اور اس کی تعلیم بھی میٹرک تھرڈ ڈویژن ہے