ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل

لاہور :  وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس بے گھروں کو چھت دینے کے وعدے کی تکمیل ہے۔

پنجاب میں بے گھر افراد کے لئے حکومت پنجاب کا شاندار اقدام، حکومت پنجاب نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر کے سنگ میل عبور کر لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 8500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چھوٹے ملازمین کو نرم شرائط پر قرضے اور وفاقی حکومت کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی، عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، پنجاب بدل رہا ہے، ترقی آرہی ہے، تیزی سے خوشحال پاکستان کے سنگ میل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.