اسلام آباد ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر بیان دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ معزز ججوں کیتاریخی فیصلے نے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فیصلے نے یہ بات واضح کردی کہ آئین و قانون سب سے بالاتر اور مقدس ہے، عدالت کایہ تاریخی فیصلہ آئین، قانون، پارلیمنٹ، جمہوریت اور انصاف کی فتح ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نظریہ ضرورت کی ہار اور نظریہ جمہوریت کی جیت ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ غیر آئینی رولنگ دینیوالے کے منہ پرایک زوردار طمانچہ بھی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ دینے والا عمران نیازی عدالت سے آئین شکن ثابت ہوچکا ہے اور آئین شکن کو پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے حق و سچ کا بول بالا کیا ہے، قوم سے جھوٹ اور دھوکا دینے والوں کا محاسبہ ہونا ضروری ہے۔