کراچی پولیس اچھی فورس ہے، امید ہے جرائم کا خاتمہ کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ

0

کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پولیس اچھی فورس ہے اور  امید ہے بہترین کام کرکے جرائم کا خاتمہ کرے گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، ڈی آئی جی مقدس حیدر اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ نے کراچی پولیس کو ہدایت کی کہ کراچی میں آج اور کل سخت سکیورٹی رکھیں اور نگرانی بڑھائیں، ہرلحاظ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ  پولیس نے گزشتہ روز بلدیہ میں چھاپا مار کر عبداللہ  اور شاہدکو بازیاب کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اغوا کار صابر عنایت رحمان، حیات علی اور وحید اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ اغوا کاروں کے گروپ ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں، گروپ اصل میں پاکستانی ہیں لیکن باہر بیٹھ کر کراچی میں جرائم کراتے ہیں، ہم نے گروپ کی شناخت کی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ میں چھاپا مارکر دو افرادکی بازیابی پرپولیس کوشاباش بھی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اس طرح کے بہترین کام کرے گی توجرائم ختم ہوں گے، میری طرف سے پولیس کی ہمت افزائی کریں، میں خود بھی جلد پولیس اہلکاروں سے ملاقات کروں گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس اچھی فورس ہے،کراچی میں روزانہ 166 مقدمات درج ہوتے ہیں جو دیگر بڑے شہروں سےکم ہیں، امید ہے کراچی پولیس بہترین کام کرکے جرائم کا خاتمہ کرے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.