بلوچستان 24 کی خبر پر ایکشن خاران میں یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنی اود دیگر سامان کی فراہمی شروع ہوگئی ۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے اعلی حکام نے فوری نوٹس لےکر خاران کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنی اور دیگر سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا

ڈسٹرکٹ خاران (نصیب ریکی ڈسٹرکٹ رپورٹر بلوچستان 24  ) بلوچستان کے علاقے خاران سے بلوچستان 24 کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نصیب ریکی کے رپورٹ کے مطابق خاران میں یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنی اور دیگر سامان کی فراہمی شروع ہوگئی ہے اس سے قبل خاران کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں چینی چاول گھی مشروبات سمیت بعض دیگر اشیاء گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے ناپید تھے

جس پے بلوچستان 24 میں ہم نے خاران یوٹیلٹی اسٹورز میں ضروری اشیاء نہ ملنے کی رپورٹ چلایا جس پر کمشنر رخشان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خاران اور یوٹیلٹی اسٹورز کے اعلی حکام نے فوری نوٹس لےکر خاران کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خوردنی اور دیگر سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اب تمام یوٹیلٹی اسٹورز سے لوگوں کو اشیاء خوردنی اور دیگر سامان کی فراہمی شروع ہو گئ ہے عوامی وسماجی حلقوں نے یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء کی فراہمی کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔۔ رپورٹ۔ نصیب ریکی ڈسٹرکٹ رپورٹر خاران بلوچستان )

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.