امتحانات میں نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے

کوئٹہ :_صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اخلاص کی کمی، ذاتی اغراض و مقاصد اور نقل کے خاتمے میں عدم دلچسپی کے نتیجے میں حکومت کے تمام دعوے صدا بہ صحرا ثابت ہو جاتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں شفاف امتحانات کے عمل کو موثر طریقے سے لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے امتحانی مراکز میں نقل کے روک تھام کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ راحیلہ درانی نے کہا کہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے بہترین انتظامات کیئے جا رہے ہیں، نقل کر کے امتحان میں پاس تو ہوا جا سکتا ہے لیکن قابلیت حاصل نہیں کی جا سکتی، نقل کی روک تھام کیلئے طلبہ، اساتذہ اور والدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے مختلف مراکز کے دورے کے پر کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک بات ساری عمر کیلئے اپنے ذہنوں میں طلباء و طالبات ذہن نشین کر لیں کہ جو کچھ کتابوں میں لکھا ہوتا ہے وہ ڈگری پر تحریر نہیں ہوتا اس کیئے کتابوں سے دوستی رکھو اور اپنا فالتو وقت کتابوں کو پڑھنے میں گزارو اس سے آپ کے علم میں اضافہ ہو گا اس طرح آپ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.