گیارہ ارب کے منصوبے لاسکتے ہیں نوکنڈی میں ڈاکٹر تعینات نہیں کرسکتے

بلوچستان 24رپورٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں 11 ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد ہی شروع ہوگا.

آبائی علاقے نوکنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے علاقوں نوکنڈی میں منرل یونیورسٹی، تحصیل چاغی میں ڈیم اور یک مچھ میں اعلی درجے کا اسپتال بنایا جائیگا

تحصیل چاغی اور دالبندین کو ایل پی جی گیس پلانٹ کے ذریعے گیس فراہم کرنے کا منصوبہ بھی جلد شروع ہوگا اور یہ تمام منصوبے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں.

ان کا کہنا تھا چاغی کے دور دراز علاقوں چار ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ مرحلہ وار تفتان اور گرد و نواح میں بھی عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا.

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چاغی اور دالبندین کو ایل پی جی گیس کی فراہمی کا افتتاح وہ خود عیدالاضحیٰ کے بعد کریں گے.

جب چیئرمین سینٹ سے سوال کیا گیا کہ نوکنڈی آپ کا آبائی شہر ہے یہاں کے ہسپتال میں ڈاکٹر تک نہیں ہے نوکنڈی عوام کو علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا ہے

جس پر چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا میں نے وزیر اعلی کو بتایا مگر کوئی ڈاکٹر نوکنڈی آنے کو تیار ہی نہیں ہے تو کہا ںسے ڈاکٹر لائےں جب یک مچ کا ہسپتال تیار ہوگاتب عوام کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.