خیبرپختونخوا میں ”شہباز سپیڈ” سے سستے آٹے کی فراہمی شروع

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے خیبر پختونخوا کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں ”شہباز سپیڈ” سے سستے آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو وزیراعظم کے سستے آٹے کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں 100 موبائل سٹورز نے کام شروع کر دیا ہے، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی کا منظم سلسلہ بتدریج پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا۔

ایبٹ آباد اور پشاور زون میں آٹے کے تھیلے 50 ہزار سے زائدفروخت کئے گئے، ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں الگ الگ موبائل سٹورز کے ذریعے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران سستے آٹے کے 22 ہزار 70 تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ پشاور زون میں دو روز میں سستے آٹے کے 23 ہزار 400 سے زائدتھیلے فروخت کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو 40 روپے کلو آٹے کی فراہمی کے لئے 13 جون تک موبائل سٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی جائے گی، 9 جون تک صوبہ خیبرپختونخوا میں آٹے کی فروخت کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے، 17 جون تک خیبر پختونخوا میں ان عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی، خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی فروخت کے 993 مقامات کو 2000 تک بڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے، خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی زندگیوں میں آسانی لانے اور 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو بھی انشا اللہ آگے بڑھائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.