امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن تک میری قیادت میں کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی، اس کام میں 2 سے 3 سال لگ سکتے تھے، ہم نے انتہائی کم وقت میں کام کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ویکسین بہت محفوظ اور موثر ہے، دنیا خوش ہوجائے گی۔
انہوں نے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ بائیڈن اہل شخص نہیں، وہ امریکا اور اس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔