کوئٹہ
زندگیوں میں بہتری اور آسانی جدید تحقیقی علوم اور تعلیم کے موثر استعمال سے ہی ممکن ہے
بیوٹمز کی تعلیمی فتوحات اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہی تعلیمی صلاحیت بلوچستان میں جہالت کے اندھیرے مٹا رہی ہے ۔
بیوٹمز کے اساتذہ ماہر جوہری کی طرح بیوٹمز سے نادر تعلیمی جواہرات تراش کر بلوچستان کو علمی دولت سے مالا مال کر رہے ہیں
وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے فیکٹی آف لائف سائنسز بیوٹمز کے زیر اہتمام (فال میٹنگ )کے نام سے منعقد ہ کانفرنس کا افتتاح کیا
ان کا کہنا تھا صحت،بائیو ٹیکنالوجی اور نباتات سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں بیوٹمز کے ماہرین تعلیم اور محققین بہترین تحقیق سے بلوچستان میں صحت و دیگر مسائل کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رے ہیں۔
کانفرنس میں صوبہ بھر سے تعلیم ،صحت و طب سے وابسطہ تعلیمی و طبی ادارے بھر پور شرکت
بولان میڈیکل کالج،کائٹہ انسٹیٹیوٹ ااف میڈیکل سائنسز(کمز)،کمبائنڈ ملٹری ہوسپیٹل(CMH) کے ڈاکٹرز ،اساتذہ اور طلباء نمایاں
(فال میٹنگ ) کانفرنس میں بیوٹمز کے فائنل ائیر کے طلباء نے اپنے تحقیقی اور تخلیقی پراجیکٹس بھی نمائش کیلئے پیش کیے