فرد جرم عائد ،چہرے پر سنجیدگی اخبار کا مطالعہ

اسلام آباد :خصوصی رپورٹ نمائندہ بلوچستان 24

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب کی طرف سے دائر کردہ تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی 

لندن فلیٹس‘ فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ریفرنسز میں ان کی موجودگی میں دوبارہ فرد جرم عائد 

فاضل جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے‘ تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فیئر ٹرائل میرا بنیادی حق ہے اس سے مجھے محروم رکھا گیا

فاضل جج نے ریمارکس د یئے کہ آرٹیکل 10 اے فیئر ٹرائل پر کہتا ہے کہ کیسز کو جلد نمٹایا جائے جس پر نواز شریف نے کہا کہ اس طرح تو ہر ریفرنس کے ٹرائل کے لئے ڈیڑھ مہینہ ملے گا جب کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ میں ریفرنسز پر فیصلے کا حکم دیا ہے

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کے موکل کی جگہ ان کے نمائندے کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے

عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ نمائندے کی پیشی سے متعلق تحریری درخواست دی جائے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں عائد فرد جرم میں ترمیم سے متعلق گزشتہ روز جمع کرائی جانے والی درخواست سماعت کے لئے جزوی طور پر منظور کرلی

عدالت نے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی۔ 

نواز شریف 8بج کر53منٹ پر کمرہ عدالت میں داخل ہوئے،

نواز شریف اور مریم نواز کمرہ عدالت میں اخباروں کا مطالعہ کرتے رہے

کپٹن ر صفدر کمرہ عدالت میں پچھلی نشستوں پر بیٹھے تھے ۔

اخباروں کی شہہ سرخیوں پر مریم نواز اور نواز شریف کے درمیان گفتگو ہوتی رہے ۔

مریم نواز اور مریم اورنگزیب آپس میں جملوں کے تبادلے کے بعد مسکراتی رہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.