گڈانی ، ایک سال قبل آنیوالے ناکارہ آئل ٹینکر جہاز میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

0

رپورٹ : نیاز شہزاد یوسفزئی 

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 54 میں آگ بھڑک اٹھی آگ ناکارہ بحری جہاز کے ایک حصے میں لگی فائر فائٹر ز نے دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا 

آتشزدگی کے نتیجے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے متاثرہ پلاٹ کا دورہ کیا اور تحقیقات مکمل ہونے تک پلاٹ کو سیل کردیا 

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ذمہ داران کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی 

بلوچستان کے ساحلی پر واقع گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 54 پر ناکارہ آئل ٹینکر جہاز میں کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی آگ جہاز کے

نچلے حصے میں لگی مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے پہنچ گئے اور فائر فائٹرز نے دوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

گڈانی پولیس کے مطابق آگ جہاز کے نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم آتشزدگی کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 

پولیس کا کہنا ہے لنگرانداز آئل ٹینکر جہاز میں ایک سال قبل یکم اکتوبر 2016 کو بھی آگ لگی تھی جس میں 28مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے

آج ٹھیک ایک برس بعد اسی جہاز میں دوبارہ آگ لگ گئی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھ رہے ہیں 

جہاز میں آتشزدگی کے واقعے بعد ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیراحمد منیگل نے پلاٹ نمبر 54 کا دورہ کیا اور پلاٹ کو سیل کردیا 

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے اسی پلاٹ میں کٹائی کے دوران اسی جہاز پر آگ لگی جس میں متعدد افراد افراد جاں اور جھلس کر زخمی ہوئے 

گوکہ آج کے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ لگنے کے محرکات اور غفلت ولاپراوہی کے تعین ہونے تک مذکورہ میں کام بند رہے گا اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی

غفلت اور لاپرواہی کا برتنے والے معافی کے حقدار نہیں ہے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی کو ئی بھی اس ملوث پایا گیا وہ قانون کے گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.