حکومتی وعدہ وفانہ ہوا ،معذور سڑکوں پر 

0

کوئٹہ :ویب رپورٹر 

آواز معذوران بلوچستان نے اپنے بنیادی مسائل اور سرکاری محکموں میں 5فیصدکوٹے پر عمل درآمد کرنے کے حمایت میں میٹروپولیٹن سے ریلی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات حل کیا جائے ورنہ ہم احتجاجی کیمپ ختم نہیں کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر عزت اللہ ،جنرل سیکرٹری حسن شیرانی اور دیگر نے کہا کہ حکمرانوں کی عدم توجہی اور بار بار وعدوں کے خلاف ورزی کی وجہ سے معذورافراد مختلف مسائل اور مشکلات سے دو چار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کے دوران اپنے تمام بنیادی مسائل ان کے سامنے رکھ لیے جس پر وزیرا علیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد معذوروں کو سرکاری محکموں میں ملا زمتیں دینگے اور ان کے دیگر مسائل حل کرینگے لیکن آج تک وعدہ تو کیا لیکن پورا نہیں کیا گیا

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری محکموں میں معذور افراد کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں معذور طلباء کیلئے 200لیپ ٹاپ ،نادرا کے توسط سے معذوروں کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جائے معذورا افراد کیلئے پورے طورپر ٹرالی موٹرسائیکل تقسیم کیا جائے ۔

لوکل بسوں میں معذوروں کیلئے رعایت اور مخصوص جگہ مختص کیا جائے نیز دیگر مطالبات تسلیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہو تے ہم اپنا احتجاج بدستور جاری رکھیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.