محکمہ ایکسائز خوردبرد کیس ، ریفرنس نہ جمع کرنے پر عدالت کا استفسار

کوئٹہ :ویب رپورٹر

کوئٹہ کی احتساب عدالت نے محکمہ ایکسائزو میں گاڑیوں کے ٹیکسزکے چالان کی رقم میں خردبردکیس میں گرفتارملزمان کیخلاف ریفرنس فوری جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت میں گاڑیوں کے ٹیکسزکے چالان کی رقم میں خردبردکیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,917

سماعت کے موقع پر محکمہ ایکسائزکے گرفتاراسسٹنٹ ای ٹی او اور 3 انسپکٹرزکو عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائرنہ کئے جانے کے حوالے سے استفسارکیا ۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس کاریفرنس جلد جمع کرادیاجائیگا ۔

عدالت نے نیب کوملزمان کیخلاف ریفرنس جلدجمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15نومبرتک ملتوی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.