[one_fourth]
کوئٹہ۔07نومبر(اے پی پی) تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی ناگریز ہے،گڈگورننس ملک و قوم کی فلاح کے لئے انتہائی اہم ہے ،
بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں اور صوبے میں یکساں نظام تعلیم کے لئے عملی طور پر اقدمات کی ہدایت کردی ہے
صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن کایونائیٹڈ نیشن ڈولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی)
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی ( پلڈاٹ) کے زیر اہتمام
جمہوری ،پرامن طرز حکومت اور پائیدار ترقی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چائینہ پاکستان اکنامک کاریڈور کی وجہ سے بلوچستان میں کوالٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے
بلوچستان کے ہزاروں دیہاتوں میں بنیادی تعلیم
کے لئے اسکول ہی موجود نہیں
اور ان اسکولوں کی تعمیر پر 60بلین روپے درکار ہیں
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں یکساں نظام تعلیم کیلئے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں
اور بلوچستان کے تعلیمی نصاب میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے مضامین شامل کرنے چاہئیں،
ہمیں نصاب کو ریویو کرنا ہوگا اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنا ہوگا
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ
ملک کو ڈکٹیٹر شپ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے
یہ بھی پڑھیں