کیا ڈپٹی اسپیکر طوطے کی طرح بولتے رہیں ۔۔۔۔؟

مانیٹرنگ ڈیسک

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دلچسپ صورتحال پیش آئی جب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت اور اس کے لیڈرشپ کو تنقید کا نشانہ بنایا

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا کہ اسمبلی میں ہمیں تقریر تو دور کی بات قانون سازی پر بھی بات نہیں کرنے دی جاتی ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ کل جس طرح قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری طوطے کی طرح بول کر قانون پاس کرواتے رہے

یہ بھی پڑھیں
یہ بھی پڑھیں

اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اگر ڈپٹی اسپیکر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آتے تو وہ اس طرح نہیں کرتے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں  رولز کو معطل کرکے نو آرڈیننسز سمیت گیارہ بل منظور کیے گئے

یہ بل یکطرفہ طور پر بغیر بحث ڈیڑھ گھنٹے  میں مبنظور کرکے ریکارڈ بنایا گیا

اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی  کی اور احتجاج کیا گو نیازی گو کے نعرے لگائے

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں