تیل وگیس کی تلاش ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیا مطالبہ کیا ؟

مانیٹرنگ ڈیسک

وزیراعلی بلوچستان جام کمال  خان اور وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان کے درمیان بدھ کے روزاسلام آباد میں ملاقات  ہوئی

جس میں بلوچستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش و ترقی کے منصوبوں میں صوبے کے شیئر اور شراکت داری ،متبادل ذرائع سے توانائی  کی پیداوار کی پالیسی میں حکومت بلوچستان کی مشاورت اور آئل ریفائنریز کے قیام کے منصوبوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

صوبائی  وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر اور وفاقی سیکریٹری پٹرولیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں
یہ بھی پڑھیں

وزیراعلی نے  اس موقع پر 18 ویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیارات  کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش و ترقی کے منصوبوں اور اس ضمن میں کمپنیوں کو لائسنس کے اجراء میں صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح بلوچستان  کے عوام کا اعتماد مستحکم ہو گا

وزیراعلی نے معدنی وسائل کی ترقی اور اس شعبہ میں صوبائ حکومت کی پالیسیوں، اصلاحات اور موقف سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلی کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہو ۓکہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کے حق ملکیت کو تسلیم کرتی ہے

اور ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوۓ تیل اور گیس کے منصوبوں میں بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور شراکت داری کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں