نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ

مانیٹرنگ ڈیسک

نواز شریف کا نام اگلے 48گھنٹوں کے دوران ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو درخواست دی جس میں نواز شریف کا ای سی ایل نکالنے کہا گیا ہے

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا

سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا

جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہو گئے تھے، جاتی امرا میں ان  کے علاج کے لیےآئی سی یو کا  کمرہ بھی تیار کیا گیا

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دنیا میں جہاں بھی ممکن ہو علاج کے لیے جانا چاہیے۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js

اپنا تبصرہ بھیجیں