کوئٹہ ،سردی کی لہر ،گیس پریشر غائب ،شہری  سراپا احتجاج

0

مانیٹرنگ ڈیسک

 

شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر ،شہری ٹھٹھرنے پرمجبور ہوگئے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے علاقے  زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، قلات اور مستونگ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

سرد ہوائوں نے کاروبارزندگی مفلوج کردیا  اور لوگوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دئیے

دوسری جانب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کیساتھ گیس پریشر غائب ہوگیا اور شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے

کوئٹہ کے مختلف علاقوںسریاب روڈ ، کلی برات عالمو چوک، نواں کلی، چمن ہاؤسنگ اسکیم، سیٹلائٹ ٹاؤن،  پشتون آباد، موسیٰ کالونی، خلجی کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر مکمل غائب ہوگیا ہے

 جبکہ  بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہےجس نے شہریوں کو متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کردیا ہے  ۔

کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے ہر سال کے دعوئوں کے باوجود کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی اموات بھی ہورہی ہیں

شدید  سردی میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف سریاب روڈ کے مکینوں نے شاہراہ پر احتجاج کرکے ٹریفک معطل کردی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے

گیس حکام کے دعوئوں کے برعکس  سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ گیس پریشر غائب ہوگیا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا  ہے

شاہراہ کی بندش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جنہوں نے ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی

احتجاج کے باعث شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.