لاہور جلسہ ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: شہباز گل

اسلام آباد : شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے ریاست اور عدلیہ احکامات کے برعکس، لاہور جلسہ ملک دشمن بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 9.71 فیصد ہوگئی، 81 فیصد مثبت کورونا کیسز کا تعلق بڑے شہروں سے ہے، پی ڈی ایم کورونا پھیلاؤ کا زریعہ بن کر عوام کی جان کے درپے ہے، یہ معیشت کو دوبارہ دگرگوں حالات میں پہنچانا چاہتے ہیں، سازشوں میں مصروف کرپٹ ٹولہ پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہے، اشتعال انگیزی کا سہارا لیکر اور قانون کی خلاف ورزی کو بطور آلہ استعمال کر کے گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

دوسری جانب معاون وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  جھوٹی  کا ٹائٹل پانے والی راجکماری کنیزوں کیساتھ ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے، کرپشن کے دلدل میں دھنسی ن لیگ بیک وقت جھوٹ کے سمندر میں بھی غوطہ زن ہے، ان مسترد شدہ سند یافتہ جھوٹوں کا جھوٹا چورن اب بکنے والا نہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.