کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد کی صدارت میں PSDP,DDW/DDWP کے منصوبوں کا جائزہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی 08دسمبر:۔کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد کی صدارت میں PSDP,DDW/DDWP کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات وقار الزماں کیانی، ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران، ڈپٹی کمشنر زیارت مہراللہ بادینی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذولفقار علی، ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ڈائریکٹر پی ایچ ای آغا عمران شاہ اور ڈویژن کے تمام ڈویژنل افسران نے شرکت کی تمام ڈویژنل افسران نے اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں جاری اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈویژنل افسران نے اپنے محکموں کی جانب سے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے کہا کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ذاتی طور پر وہ منصوبوں کا جائزہ لیں انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا فنڈزکے حصول میں مشکلات کے حوالے سے براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے تشکیل دیتے وقت عوامی فلاح کو مدنظر رکھا جائے اور ایسے منصوبے تشکیل دیئے جائیں جن کا براہ راست عوام کو فائدہ ہو۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: