لیویز کے جوان مستعد اور فعال ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار

0

 

خضدار

ندیم گرگناڑی کی رپورٹ   

ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے لیویز کے آفیسران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفینگ دیا گیا اور ڈپٹی کمشنر نےسختی سے تاکید کی کہ بلا تعطل امن و امان کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا جائے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کی تناظر میں تمام لیویز کے جوان   مستعد اور فعال رہتے ہوئے شہر کو بہترین سیکورٹی فراہم کریں اور بدامنی کے معمولی سے معمولی خطرے کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے ، مونیٹرنگ کے نظام کو بلند ترین سطح پر رکھا جائے اور تمام لیویز کے ادارے اطلاعات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ آپس میں مربوط روابط قائم رکھیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی متوقع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھر پور تیاری رکھتے ہوئے شر پسند اور دہشت گرد عناصر کو اپنے مزموم مقاصد کے حصول کا موقع نہ دیا جائے۔؎

انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس میں عوام کا تعاون بھی اشد ضروری ہے۔ لہذا عوام کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر۔اے سی نال نصیر میروانی ودیگرآفیسران موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.