ارض فلسطین کا ایک ذرہ بھی غاصب صہیونیوں کو نہیں دیں گے،محمود الزھار

ہمارا وطن ہمارا عقیدہ ہے،فلسطین کسی حکومت یا ریاست کی نہیں پورے عالم اسلام کی ملکیت ہے،حماس کے سینئر رکن کا بیان

غزہ  
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کہ جماعت ارض فلسطین کے ایک ذرے پربھی کسی کو افراط وتفریط کی اجازت نہیں دیگی۔
ان کا کہنا ہے کہ 1948 میں نام نہاد صہیونی ریاست کے قیام کے بعد آج تک جتنے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ مافیا نے غاصبانہ تسلط جمایا ہے وہ
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
ناجائز اور غیرقانونی ہے۔ ہم اپنی زمین کے ایک ذرے سے بھی دست بردار نہیں ہوں گے۔ فلسطین قوم نے اپنے وطن کی آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
ہمارا وطن ہمارا عقیدہ ہے اور اس میں کسی کمی بیشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈاکٹر الزھار نے کہاکہ فلسطین کسی حکومت یا ریاست کی ملکیت نہیں بلکہ یہ پورے عالم اسلام کی ملکیت ہے۔
ہم فلسطین اور پوری مسلم امہ کے وفادار سپاہی ہیں۔خیال رہے کہ 6 دسمبر2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس اعلان پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.