چاغی ۔۔۔۔رپورٹ فاروق بلوچ
چاغی کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے عنقریب ڈاکوؤں چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرینگے تمام محکموں میں اٹیچمنٹ ختم کردی ہے
آج تمام محکمے خوش اسلوبی سے کام کررہے ہیں کمیشن جو کہ سابقہ ادوار میں 56 فیصد چل رہا تھا آج ریٹ انتہائی کم ہوکر 20 فیصد تک آگیاہے
بگ ایریا میں چوری کی واردات ہورہی تھیں اس کو کنٹرول کرنے کیلئے ایف سی اور لیویز کا گشت شروع کردیا ہے
دالبندین میں ایم این سی ایچ کی تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ میرمحمد عارف محمد حسنی کا خطاب
تقریب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر امداد بلوچ،میڈم نادیہ عفت،ڈاکٹر دلشاد،ڈاکٹر سرمد سعید اور یاسمین عالم نے بھی خطاب کیا
صوبائی وزیر خزانہ میرمحمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ جب میں ایم پی اے چاغی منتخب ہوا تو چاغی کے حالات انتہائی گھمبیر تھے تمام محکموں کو مین اسٹیم میں لانے کی بھر پور کوشش کی
عنقریب ڈاکووٴں چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کرینگے ڈاکووٴں کو گرفتار کرکے مچھ جیل بھیج دینگے جو ملازم ڈیوٹی نہیں کریگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
یہ بھی پڑھیں