احمد شہزاد کی واپسی کوئٹہ کے شہری خوش

رپورٹ : مہک شہزاد

ٹیسٹ کرکٹر  احمد شہزاد پر عائد پابندی آج 22 دسمبر کو ختم ہوگئی، اب وہ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر احمد شہزاد پر عائد پابندی کی مدت ختم ہوگئی اور اب وہ کرکٹ کھیل سکتے ہیں.

احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی، البتہ پابندی کے دوران انھوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

ٹیسٹ کرکٹر نے دوران پابندی کلب کرکٹ میچز کھیلے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پابندی کی مدت میں چھ ہفتے کا اضافہ کردیا گیا اور  اس میں  بائیس دسمبر تک کی توسیع ہوگئی۔

پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے، البتہ آج ان پر عائد کی جانے والی پابندی ختم ہوگئی ہے.

اس خبر کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.