کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سندھ کی معاونت ثابت کرتی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان میں بارشوں کے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر وزیراعلء سندھ سید مراد علی شاہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سندھ کی جانب سے بھجوائے گئے امدادی سامان سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا اقدام بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام ہے، مشکل وقت میں صوبوں اور عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہنے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سندھ کی معاونت ثابت کرتی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔