پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کامیاب ہوگئیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی 159 لاہورمیں مسلم لیگ ن کی مریم نواز 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
آزاد امیدوار مہرشرافت 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔