بلوچستان کا پہلا نتیجہ، پی بی 34 پر جے یو آئی پی کا امیدوار کامیاب

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 34 نوشکی پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی بی 34 نوشکی سے جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگزیب 7 ہزار 338 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا یہ پہلا نتیجہ جاری کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.