پی ایس ایل 9: ٹرافی کی رونمائی کب اور کہاں ہوگی

0

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 13 فروری بروز منگل کو ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی سلسلے میں ٹرافی کی رونمائی  تقریب 13 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کی تقریب  کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک زیر غور ہے اور اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تقریب میں تمام کپتانوں اور فرنچائز مالکان کو بھی مدعو کیا جائےگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب پچھلی بار کی طرح اس بار بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.