رپورٹ ۔۔۔میر ہزار خان بلوچ
دومار چ کی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے بلوچستان میں تباہی مچائی تھی اور قلعہ عبداللہ ،ضلع پشین،نوشکی ،چاغی مسلم باغ ،کان مہترزئی ،ہرنائی کے متاثرین ابھی مشکلات کاشکار ہیں اور حکومتی دعوؤں کے باوجود اکثر متاثرین کو مطلوبہ امداد نہ مل سکی
متاثرین ا ب بھی امداد نہ ملنے کا رونا روتے ہیں اب محکمہ موسمیات نے مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دس مارچ اتوارکی شام سے بلوچستان میں مکران،سبی ،قلات ،کوئٹہ ،رخشان اور ژوب ڈویژن میں مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے
پی ڈی ایم اے ( پراونشل ڈیزاسسٹر منییجمنٹ اتھارٹی بلوچستان ) نے اخبارات میں شائع اشتہار میں متعلقہ اضلاع کے عوام کواطلاع دی ہے کہ نشیبی علاقوں اور سیلابی پانی کی گزرگاہوں کے قریب رہائش رکھنے اور غیر ضروری سفرسے گریز کریں
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول یا پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کودرج ذیل ٹیلی فون اور واٹس ایپ نمبر،فیس بک ،ٹوئٹر پر آگا ہ کریں
کنٹرول روم نمبرز 081-9241133,081-2881168-081-9241122،واٹس ایپ نمبر 0334-9241122
محکمہ موسمیات کے ترجمان کی طرف سے جاری وارننگ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اتوار کے روز تک ملک میں پھیل جائیگا جس کے زیر اثر ہفتے کی رات سے اتوار کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے
اتوار کے روز سندھ( سکھر ،لاڑکانہ ،شہید بے نظیر آباد،حید رآباد ڈویژن میں کہیں کہیں اور کراچی ڈویژن میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہے
اتوار سے سوموار کے دوران خیبر پختونخوا ،پنجاب ،اسلام آباد ،گلگت ،بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے
اتوار کے دوان کوئٹہ ،ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے اور سوموار کے دوران مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،گلگت ،بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے ۔اس دوران تمام متعلقہ اداروں کوالر ٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے