گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے، جی بی اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور

گلگت  : گلگت بلتستان سے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کو عبوری صوبہ بنایا جائے۔ قرارداد وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پیش کی۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی جانب سے پیش کی جانی والی قرارداد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر گلگت بلتستان کا عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے، گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے عوام میں وطن شہری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

قرارداد پر تمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے حمایت کی۔ قائد حزب اختلاف امجد حسین نے کہا کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ ہم نے اتفاق رائے سے حل کرنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو اس پر اعتماد میں لیں گے، ماضی میں بھی اس مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.