ہمارے پاس موقع ہے کہ غلطیوں کا محاسبہ کریں، احسن اقبال

اسلام آباد  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا محاسبہ کریں۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو نامساعد حالات کا سامنا ہے، 2013 میں ملک میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، ہمارے ملک میں خواتین کو بھی آگے آنا چاہیے، وزارت ترقی نے جینڈر یونٹ قائم کیا ہے، بچیوں کی مدد کیلئے ایک گائیڈ بک تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعلیمی وظائف میں 50 فیصد حصہ خواتین کیلئے مختص کیا جاتا ہے، نوجوان گریجوایٹس کو پلیٹ فارم مہیا کریں گے، خواتین کو ہراساں کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.