کوئٹہ،سول ہسپتال کے شعبہ گائنی میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی ویڈیو کا معاملہ

کوئٹہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ گائنی میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی ویڈیو کامعاملہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے سیکرٹری صحت کو انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جائے وقوعہ کادورہ کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کیاجائے اگر کوئی بھی ڈاکٹر غیر حاضر پایاگیا تواس کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائیگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ گائنی میں ایک شخص کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے جس میںوہ کہتاہے کہ موقع پر ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ان کی مریض موت کی آغوش میں چلی گئی ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے نوٹس لیاگیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے یواین اے کوبتایاکہ ڈاکٹرز کا موقف بھی لے لیاگیاہے سیکرٹری صحت معاملے کی انکوائری کررہاہے مختلف موقف سامنے آرہے ہیں محکمہ صحت انکوائری کرکے رپورٹ دیگی ۔سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورہ کرکے حقائق پرمبنی رپورٹ بناکربھیج دیںاگر کوئی بھی ڈاکٹر غیر حاضر پایاگیا تواس کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.