خضدار انتظامیہ مذاکرت کے بعد جے یوآئی کی جانب سے روڈ کھولنے اور پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان،

0

خضدار انتظامیہ مذاکرت کے بعد جے یوآئی کی جانب سے روڈ کھولنے اور پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

ڈی آئی جی خضدار کی جانب سے یقین دہانی اور ڈی سی خضدار کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد، ضلعی امیر مولانا قمرالدین نے روڈ بلاک ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے رہنما و صدر خضدار پریس کلب محمدصدیق مینگل کے بہیمانہ قتل کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے آج روڈ بلاک کیاگیاتھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار کی سربراہی میں ایس ایس پی خضدار، اے ڈی سی جنرل ڈی ایس پی ودیگر ضلعی ذمہ داران نے ضلعی امیر مولانا قمرالدین سرپرست اعلی مولنا فیض محمد اور ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی ضلعی نائب امیر مولنا محمداسحاق شاہوانی ضلعی جنرل سکریٹری بلال احمدمردوئی کے ساتھ طویل مذاکرات کی جس میں شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اور خضدار میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کے بعد مولانا قمرالدین نے دعا کے ساتھ ہی روڈ بلاک موخرکرنے کا اعلان کردیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.