مالی مشکلات کے باوجود پی پی ایچ آئی ـ بی کی کارکردگی بہترین ہے، سیکریٹری صحت صالح محمد بلوچ

 یحییٰ ریکی

سیکریٹری صحت صالح محمدبلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں سروسزکے معیارکی بہتری کیلئے انتظامات کوبہتربناناہوگا، بنیادی مراکزصحت میں تعینات مستقل ملازمین کی غیرحاضری برداشت نہیں کریں گے، مالی مشکلات کے باوجودصوبے میںپی پی ایچ آئی کی کارکردگی بہترہے،رکاوٹیں اورمشکلات ہوں گی مگرہماری کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کوبہتربنائیں تاکہ بلوچستان کے عوام کوان کی دہلیزتک طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز پی پی ایچ آئی -بی کے ہیڈآفس کادورہ کرنے کے موقع پرآفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ایی اوپی پی ایچ آئی حمیداللہ ناصرنے سیکریٹری صحت کوادارے کی کارکردگی اورسروسزکے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان صوبے کے دوردرازعلاقوں میں عوام کو پرائمری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت صالح محمدبلوچ نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہ کم مالی وسائل کے باوجود پی پی ایچ آئی بلوچستان بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی کیلئے تعلیم وصحت اورپینے کاصاف پانی انتہائی اہم ہیں، پرائمری صحت کے نظام کوبہتربناکردیگرمعاملات کوبہتربنایاجاسکتاہے، بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے مگرہم بہترمنیجمنٹ کے ذریعے مسائل کوحل کرسکتے ہیں، رکاوٹیں بہت ہوںگی تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ شعبہ طب میں بہتراصلاحات لائیں۔ اس موقع پرسیکریٹری صحت نے صوبے میں طبی سہولیات کی فراہمی کومزیدبہتربنانے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.