کرونا وائرس کے دوران خواتین پر تشدد میں اضافہ

عورت فاونڈیشن اور ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ کے اشتراک سے بلوچستان کے دو اضلاع میں جذبہ پروگرام چلا رہا ہے.

0

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

پاکستان میں حقوق نسواں کے لیے سرگرم غیر سرکاری تنظیم عورت فاونڈیشن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزدور پیشہ اور گھریلو کاروبار اور گھر مزدور خواتین معاشی طور پر شدید متاثر ہوئی ہیں تو دوسری طرف اس وباء کے دورانیے میں معاشرے میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوا ہے.

عورت فاونڈیشن اور ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ کے اشتراک سے بلوچستان کے دو اضلاع میں جذبہ پروگرام چلا رہا ہے. اس پروگرام کے تحت عورت فاونڈیشن, کوئٹہ اور سبی میں سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت کے حوالے سے کام کر رہی ہے. موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عورت فاونڈیشن اور سائوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیراہتمام ضلع کوئٹہ میں خواتین کے لئے کرونا ریلیف پیکیج کے تحت راشن تقسیم کیا.

صوبائی وزیر کھیل و کلچر عبدالخالق ہزارہ اور صوبائی محتسب صابرہ اسلام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک معاشی و اقتصادی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں خصوصا روزآنہ کی بنیاد پر کام کرنے والا طبقہ معاشی تنگدستی و نا مسائد حالات سے دوچار ہوا ہے ریاستی اقدامات کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت ایک احسن اقدام ہے جس میں ترویج کی ضرورت ہے اس فلاحی مشن میں  تمام سماجی تنظمیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عورت فائونڈیشن کی زیر اہتمام راشن کے تقسیم کی تقریب سے کیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور سفید پوش طبقہ کو سب زیادہ مشکلات درپیش ہورہی ہے.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,518

انہوں نے کہا کہ عورت فائونڈیشن اور سائوتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان کا جذبہ پروگرام کے تحت غریب اور نادار خواتین میں راشن کی تقسیم اچھا اقدام ہے.

تقریب سے صوبائی محتسب صابرہ اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد سے پاک معاشرہ ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث خواتین کی مشکلات میں ہر لحاظ سے اضافہ ہوا ہے جبکہ کھٹن معاشی و اقتصادی صورتحال کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں نے عورت فاونڈیشن کے جذبہ پروگرام کے تحت دو اضلاع سبی اور کوئٹہ میں بہبود نسواں کے لیے اقدامات کو سراہا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عورت فاونڈیشن بلوچستان کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹرعلائوالدین خلجی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں معاشی سرگرمیوں سے وابستہ خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں جن کی بحالی کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر خاطر خواہ اقدامات ناگزیر ہیں بصورت دیگر ملک میں متواسط درجے کے لاکھوں خاندان معاشی بد حالی کا شکار ہوکر غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے اور ملک میں غربت کی عفریت میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ عورت فاونڈیشن اور ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کی خواتین کی بہبود اور ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہیں دونوں تنظیمیں جذبہ پروجیکٹ کے تحت ضلعی سطح پر خواتین کی معاشی اور سیاسی عمل میں موثر شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھائیں گی جبکہ خواتین کے افرادی و آئینی حقوق کے لیے قانون سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جذبہ پروگرام کی پروجیکٹ آفیسر یاسمین مغل نے کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ان سے بچاو کے لئے معلومات فراہم کی.

تقریب سے ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن اتھارٹی سید نعمان شاہ, نقیب اللہ کاکڑ صاحب اور محمد رفیق محکمہ تعلیم نے بھی خطاب کئے. تقریب کے اختتام پر 30 مستحق خواتین جن میں گھر مزدور, بیوہ, معذور خواتین, اقلیت اور ٹرانس جینڈر میں راشن تقسیم کیا گیا.

یاسمین مغل نے کہا کہ جذبہ پروگرام کے تحت کوئٹہ کی طرح ضلع سبی میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.