بلوچستان کے عوام سانحہ 8 اگست کو کبھی نہیں بھلا سکتے سربراہ بی این پی نوابزادہ میراسراراللہ خان زہری
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر نوابزادہ میراسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کشمیر کی آزادی کی بات کرنے والے بلوچستان کی عوام کو بنیادی انسانی حقوق دینے کو تیار نہیں 9 سال کا طویل عرصہ گزرنے
کے باوجود شہداء کا خون تاحال انصاف کے منتظر ہے
سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش ہیں۔*
*انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی پرسکون فضا میں امن دشمن عناصر نے خون کی ہولی کھیل کر بلوچستان کے شعوری باغ کو اجاڑ دیا انتہا پسندی جہالت اور غربت کے خلاف ہم نے ملکر جدوجہد کرنا ہوگا ۔*