بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کی منظوری نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے: ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ (9 اگست) -وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کی منظوری نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس پالیسی کے تحت نوجوانوں کے مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے جامع سفارشات مرتب کی گئی ہیں، جن میں خصوصی طور پر نوجوان بچیوں اور ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود پر توجہ دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ یہ پالیسی بلوچستان کے نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے نوجوان مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہوں اور اس پالیسی کے ذریعے ہم انہیں ان کے خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے صوبائی حکومت نے یہ پالیسی ایک جامع مشاورت کے بعد مرتب کی ہے، جس میں تمام متعلقہ فریقین کی آراء کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت تعلیمی، سماجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے نوجوان اس پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور اپنے صوبے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.