محکمہ ایریگیشن کے افیسران کی ٹیمیں مختلف نہری سسٹم پر مصروف عمل میر محمد صادق عمرانی

نصیر آباد9اگست ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کے خصوصی احکامات پر بلوچستان کے نہری سسٹم کی بہتری اور مون سون بارشوں کے موقع پر پیشگی اقدامات کے حوالے سے محکمہ ایریگیشن کے افیسران کی ٹیمیں مختلف نہری سسٹم پر مصروف عمل ہیں پٹ فیڈر کینال آر ڈی 206 اندرون کے مقام پر کینال کی پشت کا کافی حصہ کمزور تھا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

جسے حکام بالا کے احکامات کی روشنی میں چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید سپرنیڈنٹنگ انجینیئر عبدالحمید مینگل اور ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے کینالز کی پشتوں کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے آر ڈی 206 کے مقام پر ڈیرہ بگٹی سوئی سے آنے والے سیلابی ریلے کا ہمیشہ اسی مقام سے پٹ فیڈر کینال کو متاثر کرتا تھا ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھ کر صوبائی حکومت کی کاوشوں سے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی سپلائی کو بھی بند کروا دیا گیا محکمے کے انجینیئرز کی نگرانی میں کینال کے اس حصے پر جدید مشینری کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر کام کروایا گیا

اس کے ساتھ ساتھ ار ڈی 238 سے لے کر آر ڈی 342 تک کینال کی پشتوں پر رین کٹس کو بھی بھروانے کا عمل مکمل کر لیا گیا اور جہاں پر ممکنہ سیلابی صورتحال کے وجہ سے خطرات کا سامنا تھا اسے بھی مکمل کر لیا گیا اس کے علاوہ پٹ فیڈر کینال کی زیلی شاخ روپا آر ڈی 27 پر بھی شگاف لگا تھا جسے سب ڈویڑن افیسر عبداظاہر مینگل کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے پر کروا دیا گیا اس کے علاواہ آر ڈی 495 نزد ایف سی کیمپ کے مقام پر 700 فٹ کینال کی پشت کو مضبوط کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ آر ڈی 206 کے مقام پر ضلع صحبت پور کا پورا حصہ متاثر ہو سکتا تھا جس کے لیے محکمے کے افسران نے حکام بالا کے احکامات پر تمام اقدامات کو یقینی بنایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.