خضدار9اگست۔ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر نے کہاہے کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات مستقل میں دنیا پر انسانی زندگی کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں جسکا واحد حل جنگلات اور درختوں کا فروغ ہے اور آنے والی نسلوں کیلئے آج ہی سے سوچ کر اس چیلنج پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے آنے والے شجرکاری مہم کےدوران قلات ڈویڑن کے تمام اضلاع تعلیمی ادارے اور قومی شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آنے والے شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا بریفنگ میں ناظم جنگلات قلات ڈویژن سید فرید شاہ نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کی بھلائی کیلئے اس مہم میں بڑھ چڑھکر حصہ لینا چاہیے کیونکہ جنگلات مختلف پہلوو ں سے انسانی زندگی کیلئے ضروری ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے سرسبز شاداب پاکستان بلین ٹری پروگرام کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں درخت لگائے گئے ہیں اور ضلع خضدار میں میگا نرسری قائم کیا گیا ہیں جس سے ہر شہری اپنا قومی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرکے پانچ پودا لے جاسکتے ہیں
اور اس مہم کے دوران حدف سے زیادہ درخت لگانے کی تیاری کرلی گئی ہیں ہماری خواہش ہیکہ ہر بشر ایک شجر لگاکر ان کی آبیاری و نشونما اپنی بچوں کی طرح کریں تب جاکر ہم اپنا حدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچاو اور صحت مندانہ زندگی کیلئے زیادہ جنگلات اور درختوں کو لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس اجتماعی عظیم مقصد کیلئے علماءکرام بلدیاتی نمائندے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔