مون سون بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے ریلوں سے پٹ فیڈر کینال اور ایریگیشن ڈرینیج سسٹم میں لگنے والے شگافوں کو پر کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری
نصیرآباد9۔مون سون بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے ریلوں سے پٹ فیڈر کینال اور ایریگیشن ڈرینیج سسٹم میں لگنے والے شگافوں کو پر کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ھے چیف انجینیئر کینالز ناصر مجید سپرنٹنڈنگ انجینئر کینالز عبدالحمید مینگل اور ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل اور ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ کی نگرانی میں محکمے کی بھاری مشینری کے ذریعے شگافوں کو پر کیا جا رہا ہے
سپرنٹنگ انجینئر ایریگیشن کینالز عبدالحمید مینگل کے مطابق گزشتہ روز مانجھوٹی آر ڈی 46 خاوند بخش کھوسہ آر ڈی 40 ضیاء الدین آر ڈی 68 اللہ رکھیہ ان کے علاوہ اوچ کنال آر ڈی چھ آر ڈی نو نزد بنگلانی ولیج آر ڈی 56 کنڈرانی پل آر ڈی 130 گوٹھ رشید شاہی واہ62 میل فاصلے تک لگنے والے تمام شگافوں کو پر کر دیا گیا ہے جبکہ آر ڈی 84 (4موری) پر کام جاری ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جلد از جلد کام مکمل کر لیا جائے اس حوالے سے محکمے کے تمام عملے کو مشنری کے ہمراہ مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جو لمحہ بلمحہ تمام تر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہما وقت چوکس ہے جبکہ سب ڈویڑن انجینیئرز کو بھی مختلف مقامات پر ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں
تاکہ کینال سسٹم کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے صوبائی وزیر اریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی ہدایت پر کینال سسٹم کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تمام کنال اور اس کی ذیلی شاخوں کی پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہم ہر لحاظ سے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کو کسی بھی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے جبکہ عوام کو سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔