نئے درخت لگانا اور پرانے درختوں کی حفاظت ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور حیاتیاتی ڈائیورسٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہت ضروری ہے; گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ 9 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حکومت اپنے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور توسیع کو ترجیح دینے کیلئے کوشاں ہے۔ نئے درخت لگانا اور پرانے درختوں کی حفاظت ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور حیاتیاتی ڈائیورسٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہت ضروری ہے۔

 

محکمہ زراعت، جنگلات اور ایگریگیشن وغیرہ اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ اور توسیع کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ان کی کارکردگی اپنے ٹھوس نتائج کے ذریعے نظر بھی آنی چاہیے جس میں ہم قابل پیمائش پیش رفت دیکھنے کی توقع رکھتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مون سون شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پر گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پودا لگاتے وقت کیا. اس موقع پر محکمہ جنگلات کے صوبائی سیکرٹری دوستین جمالدینی اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے.

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نئی شجرکاری اور پرانے بڑھنے والے جنگلات کے تحفظ اور بقاء دونوں لازمی ہیں. ہر سال ہزاروں لاکھوں درخت لگانا اور بعدازاں ان کی حفاظت کا مناسب بندوبست کیے بغیر چھوڑ دینا، اگر ایک طرف متعلقہ محکمہ کی غفلت ہے تو دوسری جانب صوبائی بجٹ کے ایک بڑی رقم کا ضیاع بھی ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ شجرکاری کے دوران پوری کمیونٹی کی شمولیت اور عوام میں لگائے گئے درختوں اور پودوں کی حفاظت کا اجتماعی احساس جگانا کیلئے بھرپور کوشش کرنی چاہیے. آج ہم اپنے آپ کو اور محکمہ جنگلات کو جوابدہ بنا کر ہی آنے والی نسلوں کیلئے ایک سرسبز، صحت مند اور زیادہ پائیدار ماحول کو یقینی بنا سکتے ہیں.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.