خواتین سے لڑائی کا معاملہ، حریم شاہ کے بیان اور پولیس رپورٹ میں تضاد

0

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دیگر خواتین کے ساتھ لڑائی کے معاملے میں ماڈل کے بیان اور پولیس کی رپورٹ میں تضاد سامنے آگیا۔حریم شاہ نے پولیس کو بیگ سے زیورات اور نقدی چوری کی درخواست دی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ ایک خاتون کو دو روز قبل سڑک پر لفٹ دی تھی۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ خاتون نے پرس چوری کیا اور اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی۔ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

حریم شاہ نے کہا کہ پولیس نے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔ادھر اس معاملے میں پولیس رپورٹ نے کچھ اور ہی کہانی سنادی۔پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین کو لڑائی جھگڑے کی کال پر تھانہ ویمن منتقل کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے، جبکہ صلح کا قلندرہ درج کرکے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.