کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسس اور ہالی وڈ اداکار و ہدایتکار سیلویسٹر اسٹالون کی ایک دوسرے کے ساتھ باکسنگ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلویسٹر اسٹالون پوپ فرانسس سے ملنے کے بعد ان سے اپنی اہلیہ، بیٹیوں اور بھائی کا تعارف کرواتے ہیں۔
اس ملاقات کے دوران پوپ فرانسس اپنے ساتھ کھڑے ویٹی کن سٹی کے عہدیدار سے کچھ کہتے ہیں جس پر سیلویسٹر اسٹالون مذاحیہ انداز میں ان کے سامنے باکسنگ کا اسٹائل مناتے ہیں، کچھ دیر بعد پوپ فرانسس بھی ہاتھ کا مکا بنا کر اسٹالون کو ہوائی مکے مارتے ہیں۔