قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شیڈول جاری

0

ویب ڈیسک 

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی 31 مئی جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب 31 مئی،سندھ،خبیر پختونخوا اوربلوچستان 28 مئی کوتحلیل ہو گی

الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017 کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017 کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی جب کہ صوبائی اسمبلی پنجاب 31 مئی، سندھ، خبیر پختونخوا اور بلوچستان 28 مئی کو تحلیل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,758

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نزیر نے کہا کہ انتخابی عملے کا معاوضہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولنگ کے عملہ کو 6 ہزار روپے تک ادا کئے جائیں گے

جب کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا، الیکشن سے قبل تمام پولنگ اسٹاف بشمول سیکورٹی ادارے حلف لیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی،

کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں یا حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد سے کم ہونے پر انتخاب معطل کیا جا سکے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.