کوئٹہ : ویب رپورٹر
کوئٹہ میں اے آئی جی حامد شکیل اور انکے محافظ ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔
عینی شاہد نے بلوچستان 24کو بتایا کہ علیٰ الصبح چمن ہاوسنگ سوسائٹی سے حامد شکیل اور انکی اسکورڈ کی گاڑیاں گھر سے دفتر کی جانب جا رہی تھی کہ ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے پورا علاقہ لزر اٹھا ۔
اس واقعے کے فوراً بعد الیکڑونک میڈیا پرمسلسل متضاد خبریں چلتی رہی ۔ تاہم واقعے کے 45منٹ بعد حکام نے تصدیق کی کہ واقع میں حامد شکیل سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
اس سلسلے میں ٹی وی چینل کی کوئی خاص کوریج نظر نہیں آئی جبکہ ایک چینل نے تو حد کردی ایک طرف کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی خبر کو نشر کیا اوردوسری جانب مارننگ شو کا ناچ گانا دیکھا ۔
اس سے یہ بات عیاں ہے کہ مین میڈیا میں بلوچستان کو کس طرح کی کوریج ملتی ہے