ویب ڈیسک
سابق وزیر اعظم نوا زشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں نواز شریف کو مشورہ دیا کہ ہمیں موجودہ صورت حال میں صبر تحمل اور حکمت سے کام لینا ہوگا اداروں کے خلاف سخت رویے سے معاملات اس نہج تک پہنچے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احتساب عدالت میں ہونے والی کاروائی کے بعد ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست سمیت احتساب عدالت کے تحریری فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے بڑے بھائی نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کٹھن وقت میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ اداروں کے خلاف سخت رویے سے پہلے بھی حالات سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں
جس پر نواز شریف نے جواب میں کہا کہ فکر کی بات نہیں ہے ہم عدالتوں میں اپنے کیسز لڑیں گے ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے انشاءاللہ ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔